12 جنوری، 2026، 10:06 PM

ایرانی قوم نے دنیا کو اپنی حقیقت اور عزم دکھادیا، رہبر معظم

ایرانی قوم نے دنیا کو اپنی حقیقت اور عزم دکھادیا، رہبر معظم

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے شرپسندوں کے خلاف ایران بھر میں عوامی ریلیوں پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایرانی قوم نے دنیا کو اپنی حقیقت اور عزم دکھادیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج ایران بھر میں باشکوہ عوامی ریلیوں پر اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ آج ایرانی قوم نے دشمنوں کو اپنی حقیقت اور عزم دکھادیا۔ یہ امریکی حکام کے لئے ایک انتباہ ہے کہ وہ فریب کاری کا سلسلہ ترک کریں اور خیانت کار آلہ کاروں پر اعتماد کرنا چھوڑ دیں۔

رہبر معظم کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

ایرانی عظیم قوم!

آج آپ نے ایک بڑا کارنامہ انجام دیا اور تاریخ رقم کی ہے۔ اس عظیم الشان اور عزم سے سرشار اجتماع نے دشمن کی سازش کو ناکام بنادیا جس کو اندرون ملک موجود آلہ کاروں کے زریعے مکمل کرنا تھا۔

ایرانی عظیم قوم نے آج دشمن کو اپنی حقیقت اور عزم پوری طرح دکھادیا۔ یہ امریکی حکام کے لئے ایک انتباہ ہے کہ وہ فریب کاری کا سلسلہ ترک کریں اور خیانت کار آلہ کاروں پر اعتماد کرنا چھوڑ دیں۔

ایرانی قوم طاقتور اور خودمختار، آگاہ اور دشمن سے اچھی طرح واقف ہے اور ہر حال میں میدان میں حاضر رہتی ہے۔

اللہ تعالی آپ سب پر اپنی رحمت نازل کرے

سید علی خامنہ ای

News ID 1937665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha